21 نومبر 2017 - 13:03
صدر روحانی کی داعش دہشتگردوں کی مکمل شکست پر رہبر انقلاب اور جنرل سلیمانی  کو مبارکباد

ایرانی صدر مملکت نے داعش دہشتگردوں کی مکمل شکست اور ان کے خاتمے پر رہبر معظم 'حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای'، ایرانی پاسداران انقلاب کے قدس کور بالخصوص جنرل 'قاسم سلیمانی' اور دوسرے سفارتکاروں کو مبارکباد دی.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی صدر مملکت نے داعش دہشتگردوں کی مکمل شکست اور ان کے خاتمے پر رہبر معظم 'حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای'، ایرانی پاسداران انقلاب کے قدس کور بالخصوص جنرل 'قاسم سلیمانی' اور دوسرے سفارتکاروں کو مبارکباد دی.

انہوں نے كہا كہ ہم داعش دہشتگردوں كے مكمل خاتمے كے لئے قائد اسلامي انقلاب، تمام فورسز، ايراني سفارتكاروں، حكومت، قوم، عراق اور شام كي فورسز كي كوششوں كا شكريہ ادا كرتے ہيں.

صدر روحاني نے كہا كہ ہم اس لعنت كے خلاف اس بڑي كاميابي اور فتح پر رہبر معظم اسلامي انقلاب، ايراني پاسداران انقلاب كے قدس كور بالخصوص جنرل سليماني اور آستانہ كے اجلاس ميں تمام سرگرم ايراني سفارتكاروں كو مباركباد پيش كرتے ہيں.

انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ داعش دہشتگرد گروپ ناجائز صہيوني رياست، مغربي طاقتيں اور كچھ رجعت پسند ممالك كي جانب كي حمايت كے ساتھ بہت ہي جرائم ميں ملوث تھے.

انہوں نے مزيد كہا كہ شام سے داعش كا خاتمہ ايراني اور علاقائي قوم كے لئے ايك خوش خبري ہے جو اس كاميابي كي اصلي وجہ شامي، عراقي اور لبناني عوام اور فوج كي قابل قدر كوششيں ہيں.

ايراني صدر نے كہا كہ ناجائز صہيوني رياست، مغربي طاقتوں اور كچھ رجعت پسند ممالك كي جانب سے حمايت كرنے والے داعش دہشتگرد گروپ نے شام اور عراق كے تمام ميوزيم كو تباہ اور غارت كرديا.

انہوں نے بتايا كہ بچوں كي ماں باپ كے آنكھوں كے سامنے ان كو ذبح كرنا، معصوم اور بے سہارا لڑكيوں كي زندگياں برباد كرنا اور جوانوں كو جلا دينا داعش كے وحشيانہ اقدامات ميں سے ايك ہيں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲